راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہلوسی آکر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن استحکام اور دفاع سمیت سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی گئی ۔انٹر پبلک سروس
ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہلوسی آکر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن استحکام، ملاقات میں دفاع سمیت سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی عظیم تارِیخ ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ان تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ترکی کے وزیر دفاع کی جانب سے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، ترک وزیر دفاع نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششوں کی بھی تعریف کی۔