ممبئی(نیوزڈیسک)56150 لڑکیوں کا اغوا،بھارت دنیا بھر میں بدنام ہوگیا،بھارتی فلم نگری ممبئی سے ہر ماہ اوسطاً 884 افراد لاپتہ ہوجاتے ہیں جن میں زیادہ تر نابالغ لڑکیاں ہوتی ہیں۔ممبئی پولیس نے حال ہی میں اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ ساڑھے دس سال کے دوران اس شہر سے تقریباً ایک لاکھ دس ہزار 547 افراد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی گئی۔ افراد میں سے ایک لاکھ چار سو انتالیس افراد کا پتہ چل گیا تاہم باقی دس ہزار ایک سو آٹھ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ۔جنوری 2005 سے مئی 2015 کے عرصے کے دوران جمع کیے گئے یہ اعداد و شمار سی آئی ڈی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے ’مسنگ پرسن بیورو‘ نے جاری کیے۔ لاپتہ مردوں کے مقابلے میں نابالغ لڑکیوں سمیت خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سال میں ممبئی پولیس میں کل 18 ہزار 547 لڑکیوں، 37ہزار 603 خواتین، 17 ہزار 195 لڑکوں اور 37 ہزار 202 مردوں کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے 90 فیصد کو تلاش کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ماہانہ بنیاد پر 884 میں سے 803 کا پتہ لگایا گیا تاہم 582 نابالغ لڑکیوں اور 2ہزار 944 خواتین کا مئی 2015ءکے آخر تک پتہ نہیں چل پایا تھا۔ممبئی پولیس کے ترجمان دھنن جے کلکرنی نے بتایا کہ ہم نے 90 فیصد افراد کو کامیابی کے ساتھ تلاش کرلیا تھاکیونکہ ہم نے اس معاملے کےلئے ایک شعبہ قائم کیا ہے جو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔نومبر 2014ءسے مئی 2015ءکے عرصے کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ اس مدت میں2033 بچے لاپتہ ہوئے تاہم ایسے کچھ پرانے مقدمات سمیت ایک ہزار انتالیس کا پتہ لگا لیا گیا۔گزشتہ سات ماہ میں میٹروپولیٹن کے مشرقی حصے سے ایک ہزار سات سو سترہ افراد لاپتہ ہوئے وہیں مغربی علاقے سے پندرہ سو ساٹھ افرادشمالی علاقے سے ایک ہزار ایک سو چوہتر افراد، مشرق کے علاقے سے ایک ہزار پچاسی اور جنوبی علاقے سے 360 افراد لاپتہ ہوئے۔شمالی علاقے کے ایڈیشنل پولیس کمشنر فتح سنگھ پیٹل نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں 50 فیصد سے زیادہ افراد جھگیوں میں رہتے ہیں اور لاپتہ ہونے کے زیادہ تر کیسز کی رپورٹیں جھگی بستیوں سے ہی کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مناسب استعمال اور سوشل میڈیا کے مختلف فورمز سے لاپتہ افراد کی تلاش میں بہت مدد ملی ہے۔
لڑکیوں کا اغوا،بھارت دنیا بھر میں بدنام ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی نے صارفین کیلئے نئی اسکیم لانچ کر دی
-
آئل اینڈ سپیس وار
-
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی موٹر سائیکل متعارف کرا دی
-
چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا
-
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی
-
معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا
-
پی آئی اے کے مسافروں کیلئے خوشخبری ، کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
عام تعطیلات کا اعلان، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
-
انسانیت شرما گئی، ملزم کی رات گئے تک 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
-
ملک بھر میں بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیش گوئی
-
لیسکو کی نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی بلنگ پالیسی نافذ
-
عمران خان پر حملے کے مجرم کو مزید سزا سنادی گئی
-
سابق انگلش فاسٹ بولر 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے















































