مسوڑھوں کی خرابی کن خوفناک بیماریوں کی وجہ بن  سکتی ہے؟ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

25  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)ماہرین صحت نے کہاہے کہ خراب مسوڑھے کئی طرح کی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں،ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انتہائی خراب مسوڑھے ذیابیطس، امراضِ قلب، حتی کہ الزائیمر کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ مسوڑھوں کی خرابی امنیاتی نظام کو متاثر کرتی ہے

اور پورے جسم کے خلیات میں سوزش کی وجہ بنتی ہے۔پیریوڈونٹائٹس یا مسوڑھوں کا مرض منہ کی خراب صحت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشرمیں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے الزائیمر کے مریضوں میں بھی یہ کیفیت دیکھی گئی ہے۔ اب یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے اس کی ایک ممکنہ وجہ ڈھونڈی ہے۔اس کے لیے امنیاتی خلیات کی پہلی صف کے انتہائی اہم خلیات نیوٹروفلس کو دیکھا گیا جو کسی چوٹ، تکلیف یا انفیکشن کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ چوہوں کے مسوڑھے متاثر کرنے کے بعد ان میں نیوٹروفلس کی تعداد بڑھ گئی۔ معدے، آنتوں اور خون میں بھی انہیں دیکھا گیا۔ یعنی مسوڑھوں کی وجہ سے یہ خلیات پورے جسم میں جاپہنچے۔اس سے جسم میں سائٹوکائنس کا اخراج شروع ہوگیا جو ذیابیطس، دل کے امراض اور دیگر کئی امراض کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کیبعد متعدد رضاکار بھرتی کئے گئے جنہوں نے تین ہفتوں تک برش نہیں کیا تھا۔ آخرکار بہت سے لوگوں کو مسوڑھوں کی سوزش لاحق ہوگئی۔ ان میں بھی نیوٹروفلس بڑھے اور دل، شوگر اور دیگر امراض کے بایومارکر بڑھنے لگے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…