بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے بڑادعوی کردیا

datetime 4  جولائی  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، جسے تمام وفاقی یونٹوں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مضبوط حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر پارٹیاں علاقائی جماعتیں بن کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے چند حصوں تک محدود ہوگئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بھی یہی پوزیشن ہے، جوسندھ کے دیہی علاقوں میں محدود ہوگئی ہے، جبکہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں میں اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی صرف تین تحصیلوں تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران فاتح بن کر اُبھری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی مخلوط حکومت میں شمولیت کے بارے میں قومی وطن پارٹی فیصلہ کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی جلد ہی اپنے مستقبل کے اقدام کے بارے میں فیصلہ کرلے گی۔یاد رہے کہ قومی وطن پارٹی اپنے دو وزراء کو بدعنوانی کے الزامات پر کابینہ سے خارج کیے جانے کے بعد 2013ء میں مخلوط حکومت سے علیحدہ ہوگئی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کردیا تھا، اور اب یہ نیا نظام نچلی سطح تک عوام کو سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تیس فیصد حصہ بلدیاتی حکومتوں کے لیے مختص کیا تھا، اور تمام اختیارات نچلی سطح تک منتقل کردیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پچھلے عام انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں عدالتی کمیشن کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے نجم سیٹھی کو معاف کردیا تھا، تاہم وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب دو سال اقتدار میں رہنے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آمریت پسندانہ مزاج رکھتی ہے، اور اس کا خیال ہے کہ اقتدار کی منتقلی صرف اپنے من پسند لوگوں کو ہی منتقل ہونا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پچھلے عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کا عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا، اور 71 انتخابی حلقوں میں پانچ فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے تھے، جس میں سے پی ٹی آئی نے 35 انتخابی حلقوں کی نشاندہی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ایک مثالی حکومت قائم کرے گی، اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک کی اگلی حکومت تشکیل دے گی



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…