کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ 16ہزار200روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 13ڈالرکے اضافے سے1918
روپے ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے1لاکھ16ہزار200روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 429روپے کی کمی سے 99ہزار623روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 1250روپے مستحکم ہو گئی۔