اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ جلسے جلسوں سے حکومت نہیں جاتیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے کہا ان کے جلسوں سے حکومت کو کیا فرق پڑھتا ہے۔اصل میں مجھے اب لگتا ہے کہ نواز شریف کامیاب ہو رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ کوئٹہ جلسے میں میرے
خیال کے مطابق سب سے زیادہ ٹارگٹ اداروں کو کیا جائے گا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس میں نواز شریف کوئی ویڈیو بھی دکھا سکتے ہیں ۔ نواز شریف کا اب اس ملک میں تو کوئی سیاسی مستقبل نہیں نظر آرہا ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف پوری کوشش کریں گے کہ مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی سمیت کوئی تین چار رہنما بھی اداروں کیخلاف بیان دیں ۔ دوسری جانب پاکستان میں سیاسی گرما گرمی میں ریحام خان کی انٹری ، انتہائی خطرناک ویڈیوز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ویڈیوز تو موجود ہیں ، دو ویڈیوز ہیں جن کا سب کوپتہ اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو بھی جس کے بارے میںمجھے کل باوثوق ذرائع نے آگاہ کیا ہے وہ بہت خطرناک ویڈیو ہے اور وہ ویڈیو شاید دکھانے کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ جن کی ویڈیو ہے انہیں بھی پتہ ہے اور اس میں ایک صاحب ایسے ہیں جن کیساتھ لوگوں کی محبت کوئی خاص ہے نہیں ، وہ ویڈیو بھی ہے اور جنہوں نے مجھے بتایا ہے وہ پی ایم ایل این کی سورس نہیں ہیں۔ ریحام کا خان کا کہنا تھا جس ویڈیو کی بات کر رہی ہوں وہ بہت ہی آفیشل ویڈیو ہے جو ویڈیو مجھے ذرائع سے ملی ہے وہ بہت خوفناک انفارمیشن مجھے ملی ہے ،مجھے یقین ہے کہ یہ میاں صاحب کے پاس بھی یہ انفارمیشن ہو گی
، لیکن یہ وہ دو ویڈیو ز نہیں ہیں جن کے بارے میں میاں صاحب نے بھی اشارہ دیا ہے اور پی ایم ایل این نے بھی کہا ہے ، یہ ان سے بڑھ کر ہے ۔ جس ذرائع سے مجھے یہ ملی ہے مجھے تو آسانی سے یقین آگیا لیکن ناقابل یقین بھی ہے لیکن مجھے سورس پر یقین ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ شخصیت آج کل بالکل ہی غائب ہےاس وجہ سے یہ بات بھی سمجھ آتی ہے
لیکن میاں صاحب کو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ جیسے سٹار پلس کے سیریل چلتے ہیں ہر دفعہ ایک ٹیزر دیکھیں کیونکہ اب سب کا سانس اٹکا ہوا ہے ،میرے خیال میں اگر 13دسمبر تک لے جانا ہو تو تھوڑا تھوڑ ا کر کے دکھائیں ابھی پوری ویڈیو نہ دکھائیں ، کیونکہ اسی طریقے سے کام ہو جائے ،میرا خیال ہے کہ میاں صاحب کے پاس کافی مواد ہے ۔