اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی زور دار دھماکے سے لرز اٹھا ہر طرف بھگدڑ، قیامت خیز مناظر

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آ ن لائن ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب گلشن اقبال کی مسکن چورنگی پر واقع رہائشی عمارت میں

دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھماکا 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر ہوا اور عمارت کے نیچے ایک نجی بینک بھی واقع ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں بلڈنگ گرنے سے اس کے نیچے کھڑی گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئیں۔ پولیس نے بلڈنگ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے بلڈنگ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کے دو فلور مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں جن میں بینک کا عملہ بھی شامل ہے جب کہ بینک کا گارڈ بھی دھماکے میں جاں بحق ہوا ہے۔ نجی بینک کے ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ کہ ہمارا پورا عملہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے، دھماکے کی آواز بہت شدید تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے بلڈنگ اوپر گر گئی ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ان کی

عمارت کے بھی شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ عمارت میں رہائش پذیر افراد کو

نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ دھماکا ابتدائی طور پر سلنڈر کا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور علاقے کو سیل کردیا گیاہے۔ادھر ایدھی حکام نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

جنہیں قریبی واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے سے متعلق اسٹیش ہاؤس افسر (ایس ایچ او) مبینہ ٹاؤن نے ابتدائی طور پر بتایا کہ بظاہر یہ سلنڈر دھماکا لگتا ہے لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں جو دھماکے کی نوعیت کی تصدیق کریں گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد کا بندوبست

کرنے کی ہدایت کردی۔مراد علی شاہ نے گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ادھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر نے مسکن چورنگی کے قریب دھماکے پر ایس ایس پی شرقی سے واقع کی تمام تفصیلات اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…