کراچی(آن لائن) سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعدپولیس فورس میں
مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی چھٹی کی درخواست دے دی۔آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی میرپورخاص کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا گیا۔