یوٹیلیٹی سٹوروں پرچینی اور آٹا غائب، دیگر اشیاء بھی مہنگی ،شہریوں کا حیرت انگیز ردعمل

20  اکتوبر‬‮  2020

بدین(این این آئی)بدین شہر سمیت ضلع بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے چینی اور گندم کا آٹا غائب جبکہ دیگر سامان بازار کے ریٹ پر دستیاب شہریوں نے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر جانا چھوڑ کر بازاروں سے روزمرہ کی اشیا خریدنے لگے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے بدین شہر سمیت ضلع بھر کے یوٹیلٹی اسٹوروں سے چینی گندم کا آٹا اور اکثر دالیں غائب ہونے کے

بعد شہری اور دیہی علاقوں کہ عوام چینی اور گندم کے آٹا کی خریداری کے لیے ہر دوسرے دن یوٹیلٹی اسٹوروں کا چکر کاٹ کاٹ تھک گے مگر ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی چینی اور گندم کا آٹا یوٹیلٹی اسٹوروں پر دستیاب نہیں. شہریوں اور دیہاتیوں نے اس سلسلہ میں بتایا کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے یوٹیلٹی اسٹوروں کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر چینی اور گندم کا آٹا نہیں مل رہا جبکہ یوٹیلٹی اسٹوروں پر موجود منیجرز نے بتایا کہ چینی اور گندم کا آٹا آتا ہے ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ جلد فروخت ہوجاتا ہے.جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ہر دوسرے روز یوٹیلٹی اسٹوروں کے چکر لگاتے ہیں اور ہمیں جواب دیا جاتا ہے کہ دو دن کے بعد چینی اور آٹا آئے جو تاحال نہیں دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ہم نے اب تو یوٹیلٹی اسٹوروں پر جانا چھوڑ دیا ہے اور ہم روز مرہ کی اشیا بازاروں سے مہنگے داموں خرید لیتے ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر یوٹیلٹی اسٹور پر موجود اہلکار نے بتایاکہ چینی اور گندم کا آٹا آتا ہے وہ ایک دن میں ہی ختم ہوجاتا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دیگر سامان پر حکومت کی جانب سے سبڈی ختم کردی گی ہے اس لیے لوگ یوٹیلٹی اسٹور سے چینی اور گندم کا آٹا خریدنے کی بجائے تمام سامان بازاروں سے خریدتے ہیں شہریوں اور دیہاتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے یوٹیلٹی اسٹوروں پر چینی اور گندم کے آٹے کی قلت کا نوٹیس لیکر چینی اور گندم کا آٹا بڑے پیمانے پر فراہم کرکے شہریوں اور دیہاتوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے تاکہ مہنگائی کہ اس دور میں عوام کو کوئی سستی چیز خریداری کہ لئے یوٹیلٹی اسٹور پر مل سکے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…