نوازشریف نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں تقریر کیوں نہیں کی ؟اعتزاز احسن کا حیران کن انکشاف

19  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے جی ایچ کیو سے فون کیے جانے پر کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں تقریر کرنے سے انکار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے رضا کارانہ طور پر کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے تقریر کرنے سے انکار کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو جی ایچ کیو سے فون کال کی گئی جس پر انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا نام واپس لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف نے جلسے سے تقریر کرنی ہوتی تو انہیں کیا بلاول بھٹو، مریم نواز یا مولانا فضل الرحمان روک سکتے تھے؟انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جیل میں بیٹھ کر اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے مزار پر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو نعرے لگائے ہیں اس سے بہت تکلیف ہوئی ہے اور اس سے مزار کا تقدس پامال ہوا ہے۔ صفدر وہاں پر نعرے لگا تا رہا تھا، صفدر کو اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہئے کیونکہ یہ پاکستان کے بانی کا مزار ہے اس کا اپنا تقدس ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…