جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

درآمدی گندم کی ترسیل کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دینے والی  ٹرانسپورٹ کمپنی کی بجائے دوسری کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کرنے کا انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )محکمہ پاسکو کی جانب سے درآمدی گندم کی ترسیل کیلئے لاجسٹک سپورٹ کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دینے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بجائے دوسری کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، دونوں کمپنیوں کے دئیے گئے ٹینڈر کے ریٹ میں تقریباً27کروڑ روپے کا فرق ہے ، سب سے کم بولی دینے والی کمپنی نے لاہور ہائیکورٹ سے

رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کر لیا ۔بتایا گیاہے کہ موجودہ حکومت نے گندم بحران پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کی ذمہ داری محکمہ فوڈ سکیورٹی کے ذیلی ادارے پاسکو  کو دی گئی جو کہ ملک میں گندم ذخیرہ کرنے کا وفاقی ادارہ ہے ۔پورٹ قاسم اور گوادر سے گندم پاسکو کے مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی جانی ہے جس کے لیے پاسکو نے ترسیل کے لاجسٹک سپورٹ کے لیے ٹینڈر طلب کیا لیکن سب سے کم بولی دینے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے بجائے ایک دوسری کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا۔ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے دئیے گئے ریٹ میں تقریباً 27 کروڑ کا فرق ہے ۔سب سے کم بولی دینے والی کمپنی نے پاسکو کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور مسٹر جسٹس جواد حسن نے درخواست کمپنی کا ابتدائی موقف سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پاسکو سے تحریری جواب طلب کرلیاہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…