راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ پر دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک لانس نائیک شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز میں دہشت گردوں
کے حملوں میں 22جوان شہید ہوچکے ہیں۔15جوان بلوچستان میں،6شمالی وزیرستان اور ایک باجوڑ میں شہید ہوا۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 15سیکورٹی اہلکارشہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے تھے۔ جمعرات کو کراچی سے اورماڑہ جانے والے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مکران کوسٹل ہائی وے پربذی ٹاپ کے مقام پر گھات لگائے مسلح افرادنے اندھادھند فائرنگ اورراکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں قافلے کی سیکورٹی پر معموردو گاڑیاں حملے کی زد میں آنے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 15اہلکار شہید جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے اورسیکورٹی فورسز کی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا، اسی طرح شمالی وزیرستان میں ایک کیپٹن سمیت پانچ فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔