لاہور( این این آئی ) پاکستان ریلوے لیبر یونین کے قائد محمد سرفراز خان اورمرکزی صدر چوہدری عنایت علی گجر کی سربراہی میںوفد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ملاقات میں شیخ رشید احمد نے یقین دہائی کرائی کہ سالہا سال سے
بیوائوں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات جلد ادا کردئیے جائے گے اور بقایاجات کے چیک وزیراعظیم عمران خان صاحب اپنے ہاتھوں سے لاہور میں دیں گے۔شیخ رشید نے بتایا کہ پی ایم پیکج اور ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان بھی وزیراعظیم پاکستان کریں گے۔