اسلام آباد(صباح نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان بارے کرونا مانیٹرنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادگی کے اعلانات کے باوجود حکومتی اخراجات بڑھ گئے اور گذشتہ ایک سال میں حکومت کے اخراجات میں ایک فیصد اضافہ ہوا،سال 2019کی نسبت 2020میں اخراجات 22سے بڑھ کر 23 فیصد ہوگئے۔
دی۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈکی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ سال مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، سال 2019 میں قرض کا بوجھ معیشت کے 85.6فیصد کے مساوی تھا جبکہ سال 2020میں قرض کا بوجھ معیشت کے 87.2 فیصد تک پہنچا،آئندہ سال قرضوں کا بوجھ معیشت کا86 فیصد رہنے کا خدشہ ہے تاہم سال 2023میں پاکستان کی معیشت بہتر ہونے کی توقع ہے،پاکستانی معیشت میں اگلے تین سال میں بتدریج بہتری کے امکانات ہیں،سال2023میں قرضوں، اخراجات اور مالی خسارے میں کمی متوقع ہے،سال 2023میں ٹیکس آمدن معیشت کا 17.7فیصد تک جانے کا امکان ہے جبکہ سال 2023میں قرض معیشت کے78.3فیصد مساوی ہونے کا امکان ہے،سال 2023میں حکومتی اخراجات کم ہوکر 21.7فیصد رہنے کا امکان ہے۔