اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھر بیٹھے الحرمین الشریفین کے ایمان پرور نظاروں کا دیدار ممکن حرمین کے 360 ڈگری زاویے کے مناظر 24 گھنٹے براہ راست دکھانے زبردست منصوبہ تیار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے ڈیجیٹیل ٹرانسفارمیشن یونٹ کے تعاون سے الحرمین الشریفین کے ایمان افروز مناظر 360 ڈگری کے زاویے کے ساتھ چوبیس گھنٹے نشر کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس منصوبے کا مقصد فکسڈ کیمروں کے

ذریعہ براہ راست حرمین کی نشریات کو منتقل کرنا اور 360 ڈگری زاویے پر دنیا بھر کے ناظرین کے لیے چوبیس گھںٹے کی بنیاد پر نشر کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین پلیٹ فارم سے مربوط ہونے اور اسمارٹ فونز میں حرمین کے حوالے سے اییلیکیشن لوڈ کرنے کے بعد دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے کسی بھی مقام کا براہ راست دیدار کیا جاسکے گا۔یہ قابل ذکر ہے کہ منارات الحرامین پلیٹ فارم اپنی ویب سائٹ اور موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطبات ،دینی اورعلمی دروس ، لیکچرز ، اور علما کے مواعظ کو پہلے ہی نشر کر رہا ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے ساتھ وابستہ ہے۔اس کا مقصد مختلف متعلقہ شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنا ، سعودی عرب میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز اور قابل استعمال بنانا اور ڈیجیٹل قومی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کے لیے ڈیجیٹل آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…