جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

جی 20 نے غریب ترقی پذیر ممالک کوخوشخبری سنا دی، وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر سن لی گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

ریاض (آن لائن) دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) نے غریب ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضے مزید 6 ماہ تک منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے ریاض میں ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا۔

محمد الجدان کا کہنا تھاکہ اس سے قبل اپریل میں کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ معاشی صورتحال کے باعث جی 20 ممالک نے غریب ممالک کے قرضے دسمبر تک منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا اوراب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی میں نرمی کی سہولت میں جون 2021 تک توسیع کر دی جائے۔جی 20 ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی میں نرمی کی سہولت میں توسیع کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث دی گئی ہے اور اس کا وقت دسمبر 2021 تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔یورپین نیٹ ورک آن ڈیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ اس رعایت کیلئے دنیا بھر سے 46 ممالک کو منتخب کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر افریقی ممالک ہیں۔جی 20 ممالک کی جانب سے یہ اعلان عالمی بینک اور دیگر عالمی تنظیموں کے مطالبے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ بعض اداروں نے تو یہ سہولت 2022 تک فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ غریب ممالک کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں لہٰذا جی 20 گروپ کی طرف سے قرضوں میں نرمی میں کم ازکم ایک سال کی توسیع کی جائے۔اس طرح وزیراعظم پاکستان کی سن لی گئی اور ایک سال کی بجائے چھ ماہ کی مزید چھوٹ دے دی گئی۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے ریاض میں ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…