جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کے باوجود ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری کا سفر جاری ،ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کورونا کے باوجود ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری کا سفر جاری ہے، کارکنوں کی ترسیلات زر مسلسل چوتھے مہینے بھی 2ارب ڈالر سے زائد رہیں اور ترسیلات زر مجموعی طور پر بڑھ کر7.1ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق

ترسیلات زر میں مضبوطی کا رجحان ستمبر میں جاری رہا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل چوتھے مہینے ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد رہیں، ستمبر میں ترسیلات زر گزشتہ برس کے مقابلے 31 فیصد اضافے سے 2.30 ارب ڈالر رہی۔مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اگست کے مقابلے ستمبر میں ترسیلات زر میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر مجموعی طور پر بڑھ کر7.1ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں ، جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں31.1فیصد زیادہ ہے۔ستمبر میں ترسیلات زر کی سطح اسٹیٹ بینک کی جانب سے2ارب ڈالر کی پیش گوئی سے کچھ زیادہ رہی، پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹو کی کوششوں اور مشرق وسطی، یورپ اور امریکہ جیسے ترسیلات کے اہم مقامات میں بتدریج بحالی نے کارکنوں کی ترسیلات زر کو مسلسل بڑھانے میں کردار ادا کیا۔سب سے زیادہ ساڑھے چھیاسٹھ کروڑڈالرز ترسیلات زر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھجوائیں جبکہ یو اے ای سے سینتالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالرز ترسیلات زر موصول ہوئیں ۔خیال رہے وزیر اعظم عمران نے ترسیلات زرمیں اضافے کو معیشت کے حوالے خوشخبری قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…