بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی کار یارس کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں اسمبل کرنے والی انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی کار یارس کی قیمت میں مزید 40 ہزار روپے اضافہ کردیا جس کے بعد اس کے نرخ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔

رواں سال مارچ میں اس گاڑی کو لانچ کئے جانے کے بعد سے یارس کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، پہلی بار اپریل میں گاڑی کے نرخ میں اضافہ کیا گیا تھا۔یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 لانچ کے بعد سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے مہنگی ہوچکی ہے جس کی قیمت 25 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی جبکہ یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی کے نرخ 29 لاکھ 99 ہزار روپے کردئیے گئے ہیں۔انڈس موٹرز کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے بتایا کہ یارس کی ابتدائی طور پر تعارفی قیمت رکھی گئی تھی جو منصوبے کا حصہ تھا۔ہیڈ آف ریسرچ بی ایم اے کیپیٹل فیضان احمد کا کہنا ہے کہ یارس کی طلب میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔کار کمپنیاں اپنی گاڑیاں خریدار تک پہنچانے میں 6 ماہ تک کا وقت لگاتی ہیں۔ کچھ سرمایہ کار کمپنی سے گاڑیاں خریدتے ہیں اور اپنے پاس بالکل نئی گاڑیاں رکھتے ہیں۔ خریدار کو فوری طور پر گاڑی حاصل کرنے کیلئے کمپنی کی قیمت سے زیادہ اون منی ادا کرنی پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…