ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب کی جانب سے مسجد الحرام میں معذوروں اور بزرگوں کے لیے انتہائی شاندار سہولت متعارف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020 |

مکہ مکرمہ (آن لائن) سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا ہے کہ حرم انتظامیہ نے معذوروں اور بزرگوں کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے تاکہ وہ سہولت اور آسانی سے طواف اور سعی کر سکیں۔

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ھانی حیدر نے کہا کہ انتظامیہ نے معذوروں اور بزرگوں کے مسجد الحرام تک پہنچنے کے لیے بھی سپیشل ٹریک کا انتظام کیا ہے۔ ھانی حیدر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مسجد الحرام کی اعلی طریقے سے صفائی اور سینیٹائزنگ کا اہتمام دن رات کر رہی ہے۔چار ہزار سے زیادہ ورکرزمطاف، صفا اور مروہ کے درمیانی علاقے، بیرونی صحنوں اور داخلی دالانوں کی دھلائی اور سینیٹائزنگ پورے دن میں دس بار کر رہے ہیں۔اس سے قبل جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ عمرہ سیزن کے پہلے مرحلے میں چار نکاتی سکیم پر نظر رکھی گئی جو وائرس سے بچاو، قافلہ بندی، آگہی اور صفائی و سینیٹائزنگ پر مشتمل تھی۔ مسجد الحرام کے زائرین کا استقبال سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔وزارت حج و عمرہ کے تیار کردہ پروگرام کے مطابق مسجد الحرام کے دروازے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…