جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

اگر یہ کام نہ کیاگیاتو معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ملک میں تاجر بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں کے تحفظات اور خدشات درست اور انتہائی تشویشناک ہیں، حکومت معیشت کو درست سمت میں لانے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے پارلیمان کو آگاہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں سال معیشت میں صرف صفرعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے، ورلڈ بینک کے مطابق اگلے 2 برس میں معیشت میں صرف ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافہ متوقع ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی افراط زر 5 فیصد اور بنیادی افراط زر 6 فیصد ہے، ڈسکاونٹ ریٹ کی شرح میں بھی کمی کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معیشت کو بروقت سنبھالنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو معاملات ہاتھوں سے نکل جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…