لاہور( آن لائن ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں بیس کلو کا تھیلا پندرہ سو روپے تک جا پہنچا ہے۔لاہور میں چینی بھی فی کلو سو روپے سے زائد میں بکنے لگی ہے۔گندم کی اوپن مارکیٹ میں فی من قیمت چوبیس سو پچاس روپے تک
پہنچنے پر فلور ملز نے آٹے کی سپلائی روک دی۔بازار میں آٹھ سو اسی روپے والا بیس کلو آٹے کا تھیلا پندرہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور فی کلو چینی ستر روپے کے بجائے ایک سو سے پانچ روپے میں مل رہی ہے۔ شہریوں عرفان احمد اور محمد علی نے بتایا کہ آٹا کہیں بھی نہیں ہے اور اگر ملتا بھی ہے تو بہت زیادہ پیسے مانگے جاتے ہیں۔ چینی بھی اسی طرح ناپید ہو چکی ہے جہاں مل رہی ہے وہاں قیمت بہت زیادہ مانگی جا رہی ہے۔ دکانداروں نے کہا کہ سپلائی بہتر ہوگی تبھی تو ہم لوگوں کو اشیا مہیا کرسکیں گے۔گندم کی بڑھتی قیمتوں کو جواز بنا کر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے بھی چکی کے فی کلو آٹے کی قیمت اسی سے پچاسی روپے کر دی ہے