پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اسرائیلی عوام نے نتین یاہو کیخلاف بغاوت کر دی اسرائیلی وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (آن لائن) صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ایک بار پھر تل ابیب میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بد عنوانی، اقتصادی بد حالی اور کورونا کو مہار کرنے میں ناکامی کو لے کر

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا ایک طویل سلسلہ ہے جو گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے اور سکیورٹی فورسز کے تشددآمیز رویے کے باوجود نہ صرف یہ کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، بلکہ روز بروز اس میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز بھی    صیہونی حکومت کے وزیر اعظم  کے خلاف شب بھی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے نتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ جمہوریت یا انقلاب اور نتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مظاہرین جو گزشتہ کئی ماہ سے صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ، اقتدار سے ان کی برطرفی کے خواہاں ہیں۔مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ کئی مہینوں سے نیتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی کمزور کار کردگی کے خلاف مظاہرے کئے  جارہے ہیں۔ اسرائیل میں اس وقت صرف نتن یاہو کو ہی تفتیش کا سامنا نہیں ہے بلکہ صیہونی حکومت کے دیگر حکام بھی اخلاقی و مالی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…