ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

عمرہ کی اجازت دینے کے بعد اب حرم مکی کی لائبریری بھی کھولنے کا فیصلہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں واقع لائبریری کو 8 ماہ بعد عوام کے لیے دوبارہ کھولے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ لائبریری کو کرونا وائرس کی وبا کے سبب لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ لائبریری کے تمام حصوں کی سینی ٹائزیشن اور ہدایات پر مشتمل تختیاں آویزاں کیے جانے کے بعد اسے آئندہ ماہ یکم ربیع الاول کو کھول دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق حرم مکی کی لائبریری کی انتظامیہ نے کہاکہ ایک گھنٹے میں 30 افراد کو لائبیری میں آنے کی اجازت ہو گی۔ لائبریری کو مرحلہ وار کھولنے کی تیاری عمرے کے لیے زائرین کی بتدریج واپسی کے ساتھ عمل میں لائی جا ری ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امر کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جنرل پریذیڈنسی سے الحاق شدہ مقامات کو زائرین کے لیے کھولنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔زائرین کی سلامتی کے پیش نظر لائبریری کو اضافی خدمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ان میں سینی ٹائزیشن اور انسانی درجہ حرارت کی پیمائش کے آلات کی فراہمی کے علاوہ مخطوطات کی سینی ٹائزیشن اور ان کی درستی کا مرکز شامل ہے۔حرم مکی کی لائبریری میں اسلامی علوم کے مختلف شعبوں سے متعلق بڑی تعداد میں کتب اور مخطوطات موجود ہیں۔ ان میں شرعی، فقہی لغوی علوم شامل ہیں۔ یہ اسلامی دنیا کے محققین کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔ علاوہ ازیں لائبریری میں آنے والوں کے مطالعے کے لیے یونیورسٹی کی سطح پر تحقیقی مقالات، علمی مضامین اور جریدے بھی دستیاب ہیں۔لائبریری میں مردوں اور خواتین کے علاوہ معذور افراد بالخصوص نابینا افراد کے لیے بھی کئی خدمات پیش کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں بصری اور صوتی مواد کے علاوہ برقی کتابیں بھی شامل ہیں۔ لائبریری میں 70 ہزار عنوانات سے معلق کتب موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…