لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں شوگر کی قلت اور قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیصلے کے مطابق آئندہ سیزن پر بروقت کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملز کو روزانہ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا
جبکہ محکمہ فوڈ پنجاب کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف قیمتوں پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ چینی کی قلت بھی کافی حد تک دور ہوجائے گی۔ فیصلے کے مطابق شوگر ملیں کرشنگ کی وقت کا تعین کرنے کی پابندی ہونگی جبکہ کرشنگ کی تاریخ کے تعین کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔