پشاور (آن لائن)85کلواور 20کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 300روپے تک کااضافہ ہو گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سستا آٹا کی فراہمی جزوی طور پر کم ہونے کے باعث آٹا غائب ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سستے داموں آٹا نہیں مل رہا ہے ۔ دوسری طرف نابنائیوں کو
کوٹہ ختم کرنے کے بعد 85کلو آٹے کی بوری میں 300روپے اضافہ کے ساتھ 6ہزار 500روپے ہو گئی ہے جبکہ سرکاری آٹے کے حصول کے لئے اشر ف روڈ ،رامپورہ میں جھگڑوں میں اضافہ ہو گیا ہے شہریوں کی لائنیں علی صبح سے لگ جاتی ہیں ۔ بیس کلو سفید آٹا ، فائن آٹا اور سرخ آٹے کی بوری کی قیمت میں 20سے 100روپے کا اضافہ ہو گیا ہے 1250روپے سے 1300روپے ، 1150روپے سے 1200روپے ، 1050ہزار روپے سے 1100روپے تک پہنچ گیا ہے اشرف روڈ ،رامپورہ میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ آٹے کو بلیک میں فروخت کرنے کے الزامات میں اٹھائیس ڈیلرز کا کوٹہ بھی منسوخ کیا گیا ہے ۔