سرگودھا(این این آئی)حکومت نے دیگر بلوں کی طرح ٹیلی فون صارفین کو بل پر ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ سروس ٹیکس بھی عائد کردیا۔زرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے اپنے ٹیلی فون صارفین کو استعمال شدہ واجبات کے ساتھ ویدہولڈنگ ٹیکس اور سروس ٹیکس بھی عائد کر دیا۔سرگودھا کے ایک ٹیلی فون صارف کو
استعمال کے 2450روپے کیواجبات کے ساتھ 478 روپے سروس ٹیکس اور366روپے ویدہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ 3460 روپے کی ادائیگی کا بل موصول ہوا جس کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی اور گیس کے بلز پر ٹیکسوں کی بھر مار ہے اور محکمہ ٹیلی فون نے 2450روپے کے ساتھ 844روپے کے بلا وجہ ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔