ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا سسٹم کیساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ، نئی شرائط بھی سامنے آگئیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے تحت خریداری کے ایک ماہ کے اندر گاڑی اپنے نام منتقل کرانا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے نظام سے

منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے درمیان ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں۔ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی کے مطابق خریداری کے بعدایک ماہ کے دوران گاڑی اپنے نام کرانا لازمی ہوگا اور نادرا مراکز یا کسی بھی فرنچائز پر بائیومیٹرک سے خریداری کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ڈی جی ایکسائز نے بتایاکہ خریدار اور فروخت کنندہ کوقریبی نادرا مرکزجانا ہوگا، دونوں کے انگوٹھوں کے نشانات کے بعد نادرا سے سلپ ملے گی ، جس کے ذریعے ہی صرف گاڑی ٹرانفسر کی جاسکے گی۔شعیب صدیقی نے کہا کہ اوپن لیٹرگاڑی چلانے سے نہ صرف حکومت بلکہ امن وامان کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ، 4 بار گاڑی فروخت ہوتی ہے تو صرف ایک بار ہی ٹرانسفر کرائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بائیومیٹرک سے ٹرانسفر کرانے سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…