میانوالی(این این آئی)رواں ماہ کے آخر تک کرونا کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،ماہرین صحت کے مطابق کرونا کی شدت کی دوسری لہر کرونا کی پہلی لہر سے ذیادہ خطرناک ثابت ہو گی، یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کو کھولنے سے کرونا کی دوسری لہر شروع ہوئی ہے جو کہ
اکتوبر کے آخر تک خطر ناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کرونا کی پہلی لہر سے بچ گئے ہیں اب وہ بھی کرونا کی زد میں آ سکتے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے، کرونا کی موجودہ خطرناک لہر سے مرد و خواتین بوڑھے بچے سب اسکی زد میں آسکتے ہیں ،ماہرین صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا کی موجودہ لہر سے بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ہے ،رواں ماہ کے آخر تک کرونا اپنے پیک تک جا سکتا ہے اور یہ لہر فروری تک پوری شدت سے جاری رہے گی لہذا عوام کو کرونا سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کراس سے اپنے آپ کو بچایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ لہر پہلی لہر سے ذیادہ خطرناک ہوگی اور ملک میں دوبارہ لاک ڈائون ہونے کا امکان ہے۔