ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اگست میں تیزی سے کمی کے بعد  ستمبر میں پاکستان کی برآمدات میں دوبارہ اضافہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں تیزی سے کمی کے بعد ستمبر میں پاکستان کی برآمدات میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کا آغاز ایک مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور جولائی میں برآمدات میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا تھا

تاہم اگست میں اس میں 19 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی تھی۔اس سے قبل رواں سال مارچ کے بعد سے برآمدات میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کی وجہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے لاک ڈان کا نفاذ تھا۔مالی سال 2021 کے تیسرے مہینے کے دوران برآمدات ایک ارب 87 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ ایک ارب 76 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی جو 5.8 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔روپے کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو ستمبر میں گزشتہ سال کے ستمبر کے مقابلے میں برآمدات کی آمدنی میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی اور ستمبر کے درمیان برآمدات ایک فیصد کی کمی کے بعد 5 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ سال کے ان ہی مہینوں میں 5 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں۔مالی سال 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 6.83 فیصد یا ایک ارب 57 کروڑ ڈالر کم ہوگئیں جو گزشتہ سال 22 ارب 97 کروڑ ڈالر تھیں اور مالی سال 20میں 21 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں۔مئی کے بعد سے بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبوں میں بین الاقوامی خریداروں کے برآمدی آرڈروں میں واضح بہتری دیکھی گئی۔حکومت نے سرجیکل ماسک سمیت ذاتی حفاظت کے سامان کی برآمدات کی بھی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مغربی ممالک میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلا کے باعث بین الاقوامی منڈیوں سے آرڈر مل رہے ہیں۔دریں اثنا درآمدات میں ستمبر میں 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال کے 3 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔مالی سال 2020 کے دوران مجموعی طور پر درآمدی بل میں 2.99 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو 10 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ رہا جو اس سے گزشتہ سال 11 ارب 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…