ابوظہبی (آن لائن) متحدہ عر ب امارات اور دبئی میں حکام نے بین الااقوامی ہوائی سفر کرنے والوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میڈیا آفس کے حوالے سے بتایا کہ دبئی آے والوں کے لیے دبئی سے جاتے وقت
پی آر سی ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔اب ایسے افراد کو جو کہ دوسری جگہوں سے دبئی آتے ہیں انہیں صرف آمد کے وقت ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔بیان کے مطابق اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ دبئی آنے والے افراد کا باہر کتنا عرصہ قیام رہا ہے اور وہ کہاں سے آ رہے ہیں۔ تاہم سیاحوں اور شہریوں کے لیے دبئی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔اگر دبئی سے کوئی فرد باہر جا رہا ہے اور جہاں جا رہا ہے وہاں آد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ہے تو ایسے افراد کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔خیال رہے رواں ہفتے کے شروع میں دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 250 درہم سے کم کر کے150 درھم کر دی گئی تھی۔