جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

”ان 2چینلز کے مائیک ہٹوائو، ہم نے ان کا بائیکاٹ کررکھا ہے” مولانا عبدالغفورحیدری نے پریس کانفرنس کے دوران 2 بڑے چینلز کے مائیک ہٹوادئیے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے شہر چمن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اے آر وائی نیوز اور سما نیوز چینل کے لوگو پیچھے ہٹا دئیے جس کا مطلب ہے کہ وہ ان دونوں چینلوں سے گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔

جب صحافیوں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ان دونوں چینلز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز پہلے مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا پر ایک بیان دیا تھا کہ ان کے آزادی مارچ کے حوالے سے جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) یہ مارچ نہ کرے جس کے بعد میڈیا چینلز اور متعدد صحافیوں کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے ملکی ادارے پر اس طرح کا بیان دے کر ذاتی حملہ کیا ہے۔جے یو آئی(ف) کے اکابرین جہاں مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب کی کاروائیوں پر برہم ہیں ، وہاں ان چینلز پر بھی برہمی کا اظہار کررہے ہیں جنہوں نے مولانا فضل الرحمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بتائیں اور انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے حال ہی میں اسلام آباد میں 3 ارب روپے سے زائد کی زمین بیچی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…