اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا وائرس پھر بے قابو ہونے لگا،24گھنٹوں کےد وران 799نئے کیسزسامنے آگئے، 5اموات بھی ہوئیں، اس وقت کرونا کے 872مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 103وینٹی لیٹر پر ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کر تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کے باوجود تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے
کیسز سامنے آتے جارہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 طلبا میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے، تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اب تک کورونا میں مبتلا طالب علموں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی، پرائمری ہیلتھ کی جانب سے 615 سکولوں، 100 ہائرسیکنڈری سکولوں، 53 یونیورسٹیز اور 37 مدارس سے 46063 طالبعلموں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔