اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کی خواہش ہے پاک فوج پنجاب پولیس، آئی ایس آئی سپیشل برانچ بن جائے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ ایک عام خیال یہ ہے کہ نواز شریف کو تب خوشی ہو گی جب پاکستان کی فوج پنجاب پولیس اور آئی ایس آئی سپیشل برانچ بن جائے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا، اے پی سی میں اپوزیشن نے عوام کی بجائے اپنے مسائل پر گفتگو کی،مسلم لیگ(ن) میں واضح اختلافات موجود ہیں اور

آنے والے دن حکومت کیلئے نہیں بلکہ مسلم لیگ(ن) کیلئے بڑے اہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں خطاب اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی وفاق میں اقتدار کی کئی باریاں لے چکی ہیں، اسی طرح پیپلزپارٹی سندھ میں چھ بار اور مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پانچ باراقتدارمیں آئی، کیا انہوں نے قوم کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ اقتدارمیں آکر ایسا کیا کریں گی کہ پاکستان ملائیشیاء،ترکی اور جنوبی کوریا بن جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کی اقتدارمیں آنے کی تڑپ عوام کے کیلئے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحتملک کو اس نہج پرپہنچا کر گئی جہاں سے واپسی نا ممکن تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم سے ملک کی ڈوبتی کشتی کوسنبھالا دیا اور انشا اللہ اسے کنارے بھی لگائیں گے۔ اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود آج ہماری برآمدات بڑھ ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوا ہے اور معاشی اشاریے مستقبل کی بہتری کی پیشگوئی کر رہے ہیں البتہ اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہے اور یہی ان کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کودرست میں گامزن کرنے کیلئے جو مشکل فیصلے کئے ان کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اے پی سی میں اپوزیشن نے عوام کی بجائے اپنے مسائل پر گفتگو کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…