راولپنڈی(این این آئی)خاتون پولیو ورکر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کا سر مونڈھ کر شہریوں نے پولیس والوں کے حوالے کردیا۔ پولیو ورکر کے مطابق وہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھی کہ رکشہ ڈرائیور عرفان عرف فانی نے نازیبا الفاظ کہے اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔ خاتون پولیو ورکر کو سرعام کھینچتے اور مارتے
دیکھ کر راہ گیروں و اہلیان علاقہ نے ملزم کو قابو کرلیا۔اہلیان علاقہ نے خاتون کو زدوکوب اور ہراساں کرنے والے ملزم کو قابو کرلیا اور گنجا کرکے مونچھیں بھی کاٹ دیں۔ شہریوں ںے خوب درگت بنانے کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیو ورکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔