جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

فلپائن میں کشتی الٹنے سے 36 افراد ہلاک

datetime 3  جولائی  2015 |

منیلا(نیوزڈیسک) فلپائن کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 36 مسافر ہلاک جب کہ 26 لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافروں سےبھری کشتی 189 افراد کو وسطی فلپائن کی بندرگاہ اورمک سے لے کر قریبی ساحلی شہر لیتی لے جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ بندرگاہ سے کچھ فاصلے پر ہی سمندر کی تیز لہروں میں کشتی کا توازن برقرار نہ رہ سکا جس کے باعث وہ الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فلپائنی کوسٹ گارڈز کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔حکام کے مطابق حادثے میں 36 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور 127 کو بچالیا گیا جب کہ 26 افراد لاپتا ہوئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بظاہرلگتا ہے کہ حادثہ سمندرکی طغیانی کی وجہ سے پیش آیا تاہم مسافروں کی تعداد اورکشتی کی گنجائش کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ 7100 جزائر مشتمل فلپائن میں روزانہ جہاں ہزاروں افراد کشتیوں پر سفر کرتے ہیں وہیں ہرسال سیکڑوں افراد کشتیاں الٹ جانے سے ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں جس کی بڑی وجہ ناقص حفاظتی اقدامات اور گنجائش سے ذیادہ مسافروں کو سوار کرنا بتایا جاتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…