جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

خوفناک دہشتگردی کا منصوبہ ،بارود سے بھری بسیں برآمد،گرفتاردہشتگردوں کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رمضان المبارک اور عید الفطر پر خوفناک دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر دو بارودی بسیں برآمد کرلیں اور چار دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پولیس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد میں کامیاب کارروائی کر کے چار دہشتگردوں منظور احمد،محمد عمر،خالد احمد اور امان اللہ کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان دہشتگردی کے لئیے دو ائیر کنڈیشنذ بسوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھر کرلارہے تھے،پولسی نے بارودی بسوں کے علاوہ ان میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھاسمگل شدہ ایرانی ڈیزل بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے،ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا کہ اسلحہ اور بارود کراچی میں رمضان المبارک کے اجتماعات اور عید الفطر کے حوالے سے شاپنگ سینٹرز بنانے کے لئے لایا جارہا تھا،ملزمان نے بتایا کہ ان کے ساتھی مضافاتی آبادیوںمیں رو پوش ہیں جو یہ بارود اور اسلحہ وصول کرنے کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 84 چھاپہ مار کارروائیوں اور6 مقابلوں کے بعد159 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں قتل کے الزام میں ملزم 1 ڈکیت دہشتگردی ایکٹ کے تحت 3ملزمان غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں11 ملزمان امتنائے ،منشیات ایکٹ کے تحت 19 ملزمان 54 مفرور ودیگر جرائم میں ملوث68 ملزمان شامل ہیں،جن کے قبضے سے13 مختلف قسم کے ہتھیار 1رائفل اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،تاہم ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…