جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ریٹائرمنٹ کیلئے بڑی شرط ختم دبئی میں مقیم پاکستانی سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ریٹائرمنٹ کا عمل آسان بنا دیا گیا اور کسی درخواست گزار کو اب اپنی درخواست جمع کرانے سے قبل میڈیکل انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔العربیہ اردوکے مطابق دبئی میں ریٹائرمنٹ کے تمام عمل کی نگران تنظیم ریٹائراِن دبئی

نے اپنے ہاں رجسٹردرخواست گزاروں کو بھیجی گئی ایک اجتماعی ای میل میں اس نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔دبئی نے اسی ماہ یہ اعلان کیا تھا کہ 55 سال کی عمر میں غیرملکی مکین اور بیرون ملک میں رہنے والے لوگ نئے ریٹائرمنٹ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔خلیج عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد پروگرام ہے۔ ورنہ پہلے یہاں ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے تارکین وطن کو ان کے کام کے ویزوں کے خاتمے کے بعد اپنے اپنے آبائی وطن کو لوٹنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔اس پروگرام کی کامیابی کے پیش نظر اب ریٹائر اِن دبئی نے میڈیکل انشورش کے منصوبہ کی شرط ختم کردی ہے۔ قبل ازیں یو اے ای میں طبی بیمہ درخواست جمع کرانے سے قبل پیش کرنا ضروری ہوتا تھا۔اس پروگرام میں خود کو رجسٹر کرانے والے افراد کے ای میل اکائونٹس کو ریٹائر ان دبئی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے: اب آپ میڈیکل انشورنس کے کسی منصوبہ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔

اس عمل کے دوران میں طبی معائنہ کیا جائے گا اور آپ کے پاس اس مرحلے میں اپنے مفاد کے مطابق میڈیکل انشورنس کے منصوبے کو خرید کرسکتے ہیں۔میڈیکل ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار بیم صحت کے پیکجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتا ہے۔اس کی تفصیل دبئی ٹورازم کی

ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔دبئی میں اب ریٹائرمنٹ کی درخواست کی کل لاگت 221425 درہم (602ڈالر) ہوگی۔اس میں ریٹائرمنٹ ویزے کی فیس (88875 درہم) ،طبی معائنے کی فیس (753درہم) اور امارات کے شناختی کارڈ کی فیس (57250 درہم) شامل ہے۔اس کے علاوہ دبئی میں

ریٹائر ہونے کی موجودہ نافذ العمل شرائط کا بھی اطلاق ہوگا اور وہ حسب ذیل ہیں:۔ دبئی میں ریٹائر ہونے کے خواہاں کسی بھی فرد کی عمر 55 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔۔ درخواست گزار کے پاس متحدہ عرب امارات میں کارآمد بیم صحت ہونا چاہیے۔ صحت کی یہ انشورنس ویزے

کے لیے درخواست سے قبل خرید کی گئی ہو۔۔ درخواست گزار مندرجہ ذیل تین میں سے کوئی ایک مالی ضرورت کو پورا کرتے ہوں:آپشن 1:درخواست گزار کی ماہانہ آمدن 20 ہزار درہم (قریبا 5000 ڈالر) ہو۔آپشن 2: ان کے پاس دس لاکھ درہم ( قریبا دو لاکھ 75 ہزار درہم ) نقد رقم بچت

کی صورت میں دستیاب ہو۔آپشن 3: دبئی میں ان کے پاس کم سے کم 20 لاکھ درہم مالیت کی اپنی جائیداد ہو۔آپشن 4: ان کے پاس آپشن دو اور تین کا مجموعہ موجود ہو۔یعنی کم سے کم 20لاکھ درہم مالیت کی نقد رقم اور جائیداد ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…