جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایان علی ،زرداری اور تنویر زمانی،پراسرا ر تعلق سے پردہ اٹھ گیا؟

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایان علی ،زرداری اور تنویر زمانی،پراسرا ر تعلق سے پردہ اٹھ گیا؟-ماڈل ایان علی جوکہ ان دنوں منی لانڈرنگ کیس کاسامناکررہی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ اس پرالزامات ہیں کہ اس مقدمہ کاتعلق مبینہ طورپر سابق صدرآصف زرداری اورسابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے بھائی سے جوڑاجارہاہے اورآٓئے دن جب بھی اس مقدمے کی سماعت ہوتی ہے توکوئی نہ کوئی بات پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری پرلانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کاپارٹی کی شہرت پرمنفی اثرپڑ رہاہے ۔ذرائع کے مطابق ایان علی کے مقدمہ کے مبینہ تعلق کوآصف زرداری سے جوڑنے سے عوام اورمیڈیاکی توجہ ہٹانے کے لئے پیپلزپارٹی ڈاکٹرتنویرزمانی کومیدان میں لے آئی ہے جوکہ امریکہ میں سیٹل ہیں اوران کی شہرت بھی اچھی ہے اور جس کے بارے میں مبینہ طورپریہ دعوی کیاجارہاہے کہ آصف علی زرداری سے شادی کرچکی ہیں اورڈاکٹرتنویرزمانی نے پاکستان میں آنے کے بعد براہ راست یابالواسطہ طورپرپیپلزپارٹی سے اپناتعلق بتایاہے لیکن اس معاملے پرپیپلزپارٹی نے مکمل طورپرخاموشی اختیارکررکھی ہے حتی کے انہوں نے یہ تک کہہ دیاہے کہ بلاول بھٹواورعزیربلوچ اس کے بیٹے ہیں اورانہوں نے یہ بات بھی کہہ دی ہے کہ بلاول بھٹوزرداری ابھی سیکھنے کے مراحل ہیں ۔تجریہ کاروں کاکہناہے کہ ڈاکٹرتنویرزمانی کوپاکستانی سیاست کے میدان میں لانے کامقصد ماڈل ایان علی کے کیس اوراس کے مبینہ طورپرپیپلزپارٹی سے تعلق سے عہدہ براہونے کےلئے پارٹی نے یہ اہم قدم اٹھایاہے تاکہ ماڈل ایان علی کاپیپلزپارٹی سے داغ دھویاجاسکے ،ان دنوں ڈاکٹرتنویرزمانی پاکستانی سیاست کے ہرموضوع پربات کررہی ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی بھی باضابطہ طورپریابلواسطہ کوئی تصدیق یاتردید نہیں کی گئی کہ ڈاکٹرتنویرزمانی جوکچھ کہہ رہی ہیں وہ درست ہے یانہیں ،تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے ثابت ہوتاہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک ماڈل کے مبینہ الزامات سے بچنے کے لئے ایک اچھی شہرت رکھنے والی خاتون کومیدان میں لایاہے اورپیپلزپارٹی نے ڈاکٹرتنویرزمانی کے معاملے پرپراسرارطورپرخاموشی اختیارکررکھی ہے ۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…