بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

شوگر ملز کے گرد گھیرا مزید تنگ 44 مالکان ریکارڈ سمیت طلب

datetime 19  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف شکایات موصول ہونے پر شوگر ملزمالکان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ،پنجاب بھر سے 44شوگر ملز مالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق صوبہ بھر سے

کسانوں کی مل مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیںاوردو ہفتوں میں شوگر مل مالکان کے خلاف 2507 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق کسانوں کو حکومت کے متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت کے حوالے سے 1363 ،مل مالکان کی جانب سے ابھی تک کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے حوالے سے 641شکایات اورمل مالکان کی جانب سے گنے کی غیر قانونی کٹوتی کے حوالے سے 503 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ گوہر نفیس نے کہا ہے کہ شوگر ملز کے حوالے سے زیادہ تر شکایات جنوبی پنجاب سے موصول ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوبہ بھر میں گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کر رہا  ہے،کسانوں کے ساتھ برسوں سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…