اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر بہاولپور میں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی کی عزت لوٹ لی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور 7 بی سی میں 3ملزموں نے لڑکی کو بے آبرو کردیا، متاثرہ لڑکی شادی کی تقریب سے گھر جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے اور عزت لوٹ لی۔
متاثرہ لڑکی کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی، متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔