جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی )جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ نے کہاہے کہ پیر 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ یہ رواں سال 2020میں چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہو گا۔عرب ٹی وی سے

بات چیت کرتے ہوئے انجینئر ماجد نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح 09:33:54 پر چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہو گا۔ اس موقع پر چاند 13.7% روشن ہو گا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہو گا۔انجینئر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں 14 ستمبر پیر کے روز طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے اواخر کا چاند زہرہ سیارے کے ساتھ جوڑی کی حالت میں ہو گا۔ اس شان دار منظر کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق چاند اور زہرہ آسمان میں سورج کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے روشن ترین اجسام ہیں۔ لہذا انہیں صبح کی روشنی کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خوب صورت منظر میں دیکھا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…