پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

صہیونی ریاست کی مصنوعات جلد ہی متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں یلغار کرنے والی ہیں، متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا مطالبہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے دوستی کے خلاف سرگرم مزاحمتی رابطہ گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مزاحمتی

رابطہ گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ریاست کی مصنوعات جلد ہی ابو ظبی کی مارکیٹ میں یلغار کرنے والی ہیں۔ اسرائیل اور امارات کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیل اپنی مصنوعات کی بڑی کھیپ امارات میں بھیجنے والا ہے۔ اس لیے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فلسطینی نصب العین کی حمایت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی مصنوعات کا کھل کر بائیکاٹ کریں۔قبل ازیں رابطہ گروپ نے امارات کی طرف سے ابوظبی میں اسرائیل کا سفارت خانہ کھولنے اور تل ابیب میں اماراتی سفارت خانہ قائم کرنے کی تیاریوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پرںظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔یہ رابطہ گروپ 22 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد قائم کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 13 اگست کو امارات اور اسرائیل نے دوستانہ تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔بائیکاٹ گروپ میں امارات کے دانشور، علما، سماجی اور سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…