بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیریں مزاری کی بیٹی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ایمان مزاری نے معافی مانگ لی

datetime 9  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقو ق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے وطن کے بیٹوں کی قربانی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت کو فاتح ثابت کرنے کی کوشش کی اور جب پورے ملک میں ایمان زینب مزاری کا

نام گونجنے لگاتو ایک ٹویٹ میں چند معذرت خواہانہ الفاظ پوسٹ کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پہلی ٹویٹ میں ایمان نے خود ساختہ حقائق بیان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 1965کی جنگ کے متعلق کچھ حقائق۔ پاکستان نے 450ٹینک کھوئے، کچھ تباہ ہو گئے اور کچھ بھارتی فوج نے قبضے میں لے لیے جبکہ بھارت نے صرف 97ٹینک کھوئے۔ پاکستان نے 5ہزار 800فوجی کھوئے جبکہ انڈیا نے صرف 2ہزار 862۔ بھارت نے پاکستان کے 1920مربع کلومیٹر رقبے پر قبضہ کیا جبکہ پاکستان نے بھارت کے 540مربع کلومیٹر رقبے پر۔جب اس ٹویٹ کی وجہ سے پاکستانیوں کی طرف سے ایمان پر کڑی تنقید کی گئی اور بھارت میں ان کی اس ٹویٹ کو کافی پذیرائی مل چکی، تب اس نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں اس نے لکھا کہ تاریخ کی کون سی سائیڈ کا یقین کرنا ہے، اس بات سے قطع نظر، کوئی بھی اپنے شہداکی قربانیوں کو کم وقعت نہیں کرنا چاہے گا۔ میں نے دیکھا کہ آج میری ٹویٹ کی وجہ سے کچھ لوگ پریشان ہوئے۔ میرا ایسا ارادہ نہیں تھا۔ پاکستان زندہ باد۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایمان زینب سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ان اعدادوشمار کے ذرائع بتائیں لیکن تاحال اس مطالبے پر ایمان کی طرف سے خاموشی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…