برسلز( آن لائن )یورپی یونین کے رکن ممالک میں ہر سال چار لاکھ سے زائد افراد فضائی آلودگی کے سبب قبل از وقت موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کوپن ہیگن میں قائم یورپی ماحولیاتی ایجنسی کی ریسرچ سے سامنے آئی ۔اس ایجنسی نے تاہم یہ بات بھی واضح کی کہ فضائی آلودگی کے حوالے سے
یورپ میں صورتحال گزشتہ 30 برسوں کے دوران بہتر ہوئی ہے۔ 1990 میں فضائی آلودگی کے سبب ہونے والی قبل از وقت اموات کی تعداد 10 لاکھ تھی۔ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی آج بھی ماحول کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے جس کے بعد صوتی آلودگی ہے جو یورپی یونین میں ہر سال 12 ہزار قبل از وقت اموات کی وجہ بنتی ہے



















































