ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کی  سرمایہ کاری  میں 50ارب روپے سے زائد کمی 

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو اتار چڑھاوٗ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41985پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ67.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں50ارب16کروڑ37لاکھ روپے کی

کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 18.08فیصد کم رہا ۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42529پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے شروع کردئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے41985.19پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 159.08پوائنٹس کی کمی سے17839.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.52پوائنٹس کی کمی سے29796.30پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 293میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی گھٹ کر78کھرب 59ارب72کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے رفحان میظ250روپے کے اضافے سے8550روپے اورجوبلی انشورنس32.18روپے کے اضافے473.58روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو145.43روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل65.29روپے کی کمی سے باالترتیب 3454.54روپے اور962.21 روپے ہوگئی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…