پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

”اسلام ہی سچا دین ہے ، آر ایس ایس نے مجھے نفرت ہی سکھائی” اسلام سے نفرت کرنیوالی بھارتی ہندو لڑکی مسلمان ہوگئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات( آن لائن )بھارت میں اسلام سے نفرت کرنے والی ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرلیا ، بھارتی ریاست گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والی سومیہ دیسائی نے اپنی داستان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان کردی۔

جس میں اس نے لکھا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے میری داستان آرایس ایس کی مسلمانوں سے نفرت کرنے والی انتہا پسند سے اسلام سے محبت کرنے والی مسلمہ کی ہے ، بلاشبہ مجھے نفرت کرنا ہی سکھا یا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ماننا ہوگا کہ میں نے ناقابل تردید ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اسلام ہی سچ ہے ۔سومیہ دیسائی نے بتایا کہ وہ چھوٹی عمر میں ہی آر ایس ایس کی خواتین ونگ کی رکن بنی اور اسے اسلاموفوبیا ہوگیا جس کے بعد بہت سے دیگر ہندولوگوں کی طرح وہ بھی مسلمانوں سے نفرت کرنے لگی جو مسلمانوں کو ہندو سماج کیلئے خطرہ اور ملک کا غدار سمجھتے ہیں، نفرت اتنی شدید تھی کہ مسلمانوں کو صرف بڑا گوشت کھانے پر مارے جاناایک تمسخرانہ مذاق اور معمول کی چیز لگتی تھی، صرف آر ایس ایس ہی نہیں بلکہ بھارت میں سارہ معاشرہ ہی مسلمان مخالف ہے جہاں میڈیا نمائندے بھی کھلے عام اسلام کو نیچا دکھانے کیلئے باتوں کو سینسر کرتے ہیں۔

نو مسلم لڑکی نے بتایا کہ مسلم مخالف تنظیم کا حصہ ہونے کے باوجود اندر سے ایک آواز آتی تھی کہ مسلمانوں سے بات کی جائے اور جب یہ آواز بار بار اسے مجبور کرتی رہی تو اس نے اپنے علاقے میں موجود مسلمانوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کے نتیجے میں

مجھے ایک بہت ہی مختلف اور حیران کن رسپانس ملا جنہوں نے میری کھلے عام اسلام مخالفت کے باوجود مجھے مسکرا کے جواب دیا اور مجھے دعائیں دیں ، ایک دوست نے معروف پاکستانی سکالر ڈاکٹر اسراراحمد کے لیکچرز کو سننے کی تاکید کی جس پر اس نے عمل کیا اور

یہی وہ لمحہ تھا جس نے اس کی زندگی تبدیل کی جس کے بعد اسے نہیں معلوم کہ کیا ہوا لیکن اسے ان تمام سوالوں کے جوابات مل گئے جو اس کے اندر موجود تھے جو ناصرف اسلام بلکہ ہندوازم کے بارے میں بھی تھے، یہی وہ لمحہ تھا جب اللہ کے بلاوے اور سچائی کے

راستے کے سوا کچھ بھی دکھائی نہیں دیا جو کہ بہت بابرکت اور مطمئن کرنے والا تھا۔ سومیہ دیسائی نے اعتراف کیا کہ اسے ساری زندگی جس نفرت کے بارے میں سکھایا گیا اس نے مسلمانوں کے رویے کواس سے بہت مختلف پایا۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…