بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کسی کرپٹ کو این آر او کی شکل میں ریلیف نہیں دیا جائیگا وفاقی کابینہ کا فیصلہ منظر عام پر آگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی دولت لوٹنے والوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی کرپٹ کو این آر او کی شکل میں ریلیف نہیں دیا جائیگا، نہ ہی حکومت بلیک میل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، اب عوامی دولت لوٹنے والوں کے ساتھ ایک جیسا برتائوکیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر حکومت کے انسانی و میڈیکل ریلیف کے مس یوز کا الزام ہے، لیگی قیادت نے بیل ایفیڈیوٹ دیا مگر انسانی بنیاد پرحکومتی ریلیف کی صریحاً خلاف ورزی کی۔وفاقی کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ دونوں بھائیوں نواز شریف اور شہباز شریف نے بروقت وطن واپسی کا ذاتی بیان حلفی دے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف شہباز شریف نہیں نواز شریف بھی اپنا ذاتی بیان حلفی جمع کراکے بیرون ملک گئے، دونوں بھائیوں نے میڈیکل رپورٹس ریگولر بنیادوں پر بھجوانے کا بیان حلفی دے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے وکیل نیضمانت میں توسیع کی درخواست دی جس کو عدالت نے 27 فروری 2020ء کو مسترد کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…