نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کے منہ پر ایک اور طمانچہ، مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو سیکورٹی کونسل کے
ایجنڈے سے خارج کرنے کابھارت کا مطالبہ بے بنیاد ٹھہرا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے“بھارت پاکستان سوال”کے ایجنڈے آئٹم کے تحت مسئلہ کشمیر کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔بھارتی مطالبے کو“بے بنیاد”قرار دیتے ہوئے ایک ممبر نے کہا کہ کوئی ریاست یک طرفہ طور پر ایجنڈے کو تبدیل نہیں کر سکتی، اجلاس میں کہا گیا کہ اس ایجنڈے کی تشکیل قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے صرف 15 رکنی کونسل کے اتفاق رائے سے ہی اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ہندوستانی نمائندے نے سلامتی کونسل کی 2019 کی سالانہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے غیر رسمی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا تھا۔