ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدر کا دورہ منسوخ نہیں ہو ا بلکہ و ہ پاکستان کب آئینگے؟ سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کردی

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن ) چینی صدرشی جن پنگ کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا۔چینی صدر کا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے کیا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق چینی سفیر نے کورونا کے باعث مئی اور جون میں دورہ ملتوی ہونے کی بات کی تھی۔

چینی صدر کے پاکستان کے دورے کی تاریخوں کے تعین کے لیے پاک چین سفارتی رابطے جاری ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔پاکستان میں تعینات چینی سفیر یا جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔چینی سفیر یا جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔یا جنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے،دونوں حکومتیں پاک چین اقتصادی راہداری کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمنوں کو ان کے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دونوں اطراف سے کووڈ 19 کے چینلجز کے باوجود سی پیک پراجیکٹ جاری ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے چینجلز سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

سی پیک کے حوالے سے ہم پراعتماد ہیں۔ منفی عناصر ہمیں سی پیک کے حوالے سے تعاون سے نہیں روک سکتے۔ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی عوام کی ترقی کے حوالے سے ہے۔ چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کیساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…