پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

OLX پر شہری کو بیوقوف بنا کر اس کے 5 ہزار روپے لوٹ لیے گئے اس نے طریقہ سیکھا اور دوسروں سے 12لاکھ روپے لوٹ لیے

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) او ایل ایکس پر ایک نوسرباز کے ہاتھوں لٹنے کے بعد نوجوان خود نوسرباز بن گیا اور وہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے 7لوگوں سے 12لاکھ بھارتی روپے ہتھیا لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کے رہائشی اس نوجوان کانام منجوناتھ این تھا جس نے او ایل ایکس پر ایک سیکنڈ ہینڈ موبائل فون خریدنا چاہا اور 5ہزار بھارتی روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس نوسرباز نے منجوناتھ سے 5ہزار ہتھیانے کے لیے جو طریقہ استعمال کیا تھا، منجو ناتھ نے خود اسی طریقے سے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ 7لوگوں کو لوٹنے کے بعد بالآخر ایک شخص نے اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس آخری شخص سے منجو ناتھ نے ایک ہنڈائی کار فروخت کرنے کے بہانے ساڑھے 4لاکھ بھارتی روپے لوٹے تھے۔ اس نے متاثرہ شخص دھنش ڈی سے رقم لے لی اور اسے گاڑی 24اگست کو دینے کا وعدہ کر لیا اور پھر حسب معمول دھنش کے ساتھ رابطہ ختم کر دیا۔پولیس نے منجوناتھ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ہنڈائی گاڑی، دو موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر قیمتی اشیابرآمد کر لی ہیں اور مقدمہ درج کر لیا ۔مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…